۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
جعفر روناس

حوزہ/ ڈی جی خانہ فرہنگ ایران لاہور جعفر روناس نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد خواتین نے سیاست، ثقافت، معیشت، سائنس، ادب، فن اور کھیل سمیت مختلف شعبوں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیا۔ ایرانی خواتین نے مختلف سائنسی میدانوں میں حیرت انگیز ترقی کی ہے۔ انقلاب سے پہلے کے دور کے مقابلے خواتین ڈاکٹروں کی تعداد میں 16 گنا اضافہ ہوا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور میں انقلاب اسلامی ایران کی 44ویں سالگرہ پر "انقلاب اسلامی، استقامت، خود مختیاری کی علامت“ کے عنوان سے خواتین کی کانفرنس منعقد ہوئی۔

کانفرنس کی مہمان خصوصی جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ جاوید اقبال تھیں۔ کانفرنس سے ڈاکٹر نوشینہ خالد، سیدہ ام فروہ، ڈاکٹر نوشینہ سلیم، صوفیہ بیدار اور ڈاکٹر بصیرہ عنبرین نے خطاب کیا اور ایران کی 44 ویں سالگرہ پر ایرانی قوم کو مبارک دیتے ہوئے پاک ایران دوستی کو گہرا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ڈی جی خانہ فرہنگ ایران لاہور جعفر روناس نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی وسیع پیمانے پر موجودگی انقلاب اسلامی کی نمایاں خصوصیات میں سے ایک تھی لیکن اس میدان میں خواتین کا کردار بہت متاثر کن اور مؤثر رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد خواتین نے سیاست، ثقافت، معیشت، سائنس، ادب، فن اور کھیل سمیت مختلف شعبوں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیا۔ ایرانی خواتین نے مختلف سائنسی میدانوں میں حیرت انگیز ترقی کی ہے۔ انقلاب سے پہلے کے دور کے مقابلے خواتین ڈاکٹروں کی تعداد میں 16 گنا اضافہ ہوا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .